اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک سیاسی مبصر ’’جیمزمورس ‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہاکہ امریکی کانگریس پر مسلط اسرائیل لابی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ کے خواہاں ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں اسرائیلی لابی کے ارکان اسرائیل مفادات کو امریکی مفادات پر ترجیح دیکر مشرق وسطی ٰ کے خطے میں مزید تنازعات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی جی توڑ کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ وہی اسرائیلی لابی ہے جس نے امریکی عوام کے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اسرائیلی مفادات کی خاطر امریکی حکام کو عراق جنگ میں دھکیل دیا اور یہی اسرائیلی ارکان اسرائیلی لابی کے اثرو رسوخ کو استعمال کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھی جنگ کے خواہاں ہیں اور اصل میں یہی اسرائیلی نواز امریکی حکام اور عوام کے غدار ہیں ۔
انہوں نے امریکہ کے صدربارک اوبامہ کے عقلمند انہ اقدام کو سراتے ہوئے کہاکہ امریکی صدربارک اوبامہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرکے اپنی عقل اور فہم کا ثبوت دیاہے ۔
مورس نے مزید واشنگٹن کے ان ارکان جنہوں نے 2003 ء میں عراق میں جنگ پر جلد بازی سے کام لیاتھا کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے سیاستدانوں سے امریکی عوام کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے اور انکی وجہ سے دنیا میں امریکہ کے ساکھ کافی کمزور پڑگئ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲